چینی پھر مہنگی،108 روپے  فی کلو تک فروخت

حیدر آباد (نامہ نگار+ پی پی آئی) مہنگائی کا جن حکومت کے قابو میں نہیں آ رہا۔ ٹماٹر ، گھی اور مرغی کی قیمتیں مزید اوپر جانے لگیں۔ چینی ایک مرتبہ پھر 108 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر 70 روپے فی کلو  فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 108 روپے فی کلو ہوگئی۔ واضح رہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور انتظامیہ کی چشم پوشی سے ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں حکومت صرف طفل تسلیاں دیکر اپنی مدت پوری کرنے میں مصروف ہے۔

ای پیپر دی نیشن