کراچی (نیوز رپورٹر) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور
مرکزی رہنماں شہاب اقبال، ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، محمد سلیم، یونس قائم خانی، توصیف شاہ، محمد ساجد، اعجاز علی، منیر عباسی، مرزا اشفاق بیگ، شکیل سومرو، عزیر شیخ، اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے اعلان کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشااللہ اب صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گیں۔ پیر 30 اگست سے نئے تعلیمی سال اور نئے سیمسٹر کے لیے پورے سندھ میں اسکولوں سے جامعات تک فزیکل کلاسز ویکسینیشن، 50 فیصد حاضری اور دیگر ایس و پیز کے ساتھ شروع کرنے، صرف محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ، والدین میں ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے میں تعلیمی اداروں کی مدد سمیت دیگر فیصلوں پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اب تسلسل کے ساتھ کھلے رہیں گے ۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ، انتظامیہ، والدین اور طلبہ وطالبات مل کر تعلیمی عمل کو بحال رکھنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے. ان رہنماں کا مذید کہنا تھا کہ وزیر تعلیم سندھ جلد از جلد اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کریں تاکہ نئے تعلیمی سال کا مکمل شیڈول تیار اور جاری کیا جا سکے کیونکہ مسلسل تیسرے تعلیمی سال کے کئی ماہ گزر چکے ہیں اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور بورڈز کے لیے نصاب اور امتحانات کی منصوبہ بندی کرنا فوری طور پر ضروری ہے۔
حیدرعلی