کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کے اہل ِ بیت اطہارسے عقیدت و محبت ایمان کی معراج ہے اور ان سے بغض رکھنا دین سے بیرازی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ صبر و استقامت کے اعلیٰ درجے کے حامل تھے۔ انہوں نے میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں رسالت مآب کی اہل ِبیت کا دامن اور دل میں صحابہ کرام کی محبت ہے وہ تعلیماتِ نبوی پر عمل پیراہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ عصر ِ حاضر میں نبی کریم کی سیرت طیبہ کا احیا ء ضروری ہے اللہ اور رسول کے احکا ما ت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔شاہ عبد الحق نے کہا کہ رسول کریم ا نے بنی نو ع انسان کو تہذیب و تمدن ،امن و سلامتی اور انسا نی اخو ت کی معراج کرائی جب تک امت قرآن و سنّت پر عمل پیرا رہی عظمت و شوکت اس کا وقار بنی رہی اور جب مسلما نو ں نے قرآن و سنّت سے روگردانی کی تو ذلت و خواری اور شرمندگی بر داشت کرنا پڑی ۔
شاہ عبد الحق
اہل ِ بیت سے عقیدت و محبت ایمان کی معراج ہے۔شاہ عبد الحق
Aug 28, 2021