کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں گجر نالے پر تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات مسمار کرنے کے معاملہ پرحکم امتناع کے باوجود ایف بی ایریا قبائل کالونی میں گھر مسمار کرنے پر عدالت برہم ہوگئی ،عدالت نے ڈائریکٹر کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے بشیر صدیقی، مظہر خان اور دیگر فریقین کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ،جسٹس ارشد حسین خان نے کہاکہ بتایا جائے حکم امتناع کے باوجود لیز مکانات کو کیوں مسمار کیا گیا؟عدالت نے حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے فریقین سے 31 اگست کو جواب طلب کرلیا، ایڈووکیٹ عبدالباسط کاکہناتھاکہ عدالت نے قبائل کالونی میں لیز مکانات مسمار کرنے سے روک رکھا تھا، گزشتہ روز ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر نے سامان سمیت لیز مکانات مسمار کردیے۔
عدالت برہم