نوید خان شہیدکی فیملی کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے،  رائے مظہر اقبال 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال ٹریفک وارڈن نوید خان شہیدکے گھر گئے اور ان کے بچوں کے سکول کے پہلے دن پروٹوکول کے ساتھ انھیں سکول چھوڑنے ان کے ساتھ گئے اس موقع پر ٹریفک پولیس کے افسران کے ساتھ ڈولفن فورس اور ایلیٹ کے سکواڈ بھی ان کے ہمراہ تھے، چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن نوید خان کے بچوں کو پروٹوکول کے ساتھ سکول لے جانے کا مقصد شہید کی فیملی اور بچوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانی کو کبھی نہیں بھولے زندگی کے ہر موڑ پر شہید کی فیملی کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے شہید کے بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن