راولپنڈی (عزیز علوی ) غازی بروتھا ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی سٹڈی مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے اس پروجیکٹ کی فزیبلٹی کنسلٹنٹ فرم مارٹ میکڈونلڈتیار کر رہی ہے غازی بروتھا ڈیم سے پانے لانے کے پروجیکٹ کا پی سی ون تیار ہونے کے بعد اس منصوبے پر لاگت کا اصل تخمینہ لگایا جائے گاجس کی باضابطہ منظوری کے بعد اس اہم پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی شہرمیں پانی لانے کے حصے کے اخراجات حکومت پنجاب جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ اپنے حصے کی رقوم ادا کریں گے غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کو 100 ملین گیلن یومیہ پانی ملے گا جس میں سے50 ملین گیلن پانی واسا راولپنڈی اور 50 ملین گیلن کنٹونمنٹ بورڈ کو دیا جائے گااس واٹر سپلائی منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو100 ملین گیلن یومیہ پانی ملے گا ۔