کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 4499191ہو گئیں

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4499191ہو گئیں،کیسز21کروڑ62لاکھ24ہزار351سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 16 ہزار 613 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 32 لاکھ 8 ہزار 547 کورونا مریض شفا یاب ہو چکے ۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہلاکتیں جہاں 653405ہو گئیں،کیسز3کروڑ95لاکھ 40ہزار 401ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں 437403ہو گئیں ،کیسز3کروڑ26لاکھ49ہزار947سے بڑھ گئے ۔برازیل میں کورونا سے 578396افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 2کروڑ7لاکھ3ہزار906ہو گئیں۔  روس میں کورونا سے کل اموات 1 لاکھ 80 ہزار 41 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 44 ہزار 49 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 83 ہو چکیں جہاں اس کے اب تک کل کیسز 67 لاکھ 11 ہزار 268 رپورٹ ہوئے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 243 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 66 لاکھ 66 ہزار 399 ہو چکی ۔ترکی میں کورونا سے اموات 55 ہزار 713 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 63 لاکھ 11 ہزار 637 ہو چکے۔ارجنٹینا میں کورونا وبا سے اموات 1 لاکھ 11 ہزار 270 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 67 ہزار 733 مصدقہ کیسزسامنے آئے۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 648 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک مہلک وبا کے 49 لاکھ 1 ہزار 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔ایران  میںکورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 287 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 48 لاکھ 69 ہزار 414 ہو گئے۔سعودی عرب   میں کورونا سے کل اموات 8 ہزار 520 رپورٹ ہوئیں، کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 562 تک جا پہنچی ۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 786 ہو چکی جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن