ملتان ( سماجی رپورٹر ) متحدہ مجلس شہریان کے زیراہتمام پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں مقامی کالج ملتان میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی تقریب میں ملتان شہر کے ممتاز سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں انکو جشن آزادی ایوارڈ 2021 دیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان کے سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی۔ ممتاز ماہر قانون پروفیسرحنیف چوہدری۔متحدہ مجلس شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ظفرقریشی۔سابق ممبرقومی اسمبلی پاکستان شیخ طارق رشید۔ ملک محمد یوسف۔متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اکمل مدنی۔ملک عمران یوسف۔معاون خصوصی و سیکرٹری جنرل اخبارفروش فیڈریشن ملک اور علی۔ممبرفیڈریشن ملک عرفان اتیرا۔میلادکمیٹی شاہ رکن عالم ملتان کے صدر رکن الدین ندیم حامدی ‘ مفتی محمد عثمان پسروری۔یونس غازی۔ عبدالقیوم شاھین۔ ڈاکٹرصفدراقبال ہاشمی۔ حافظ منظورالہی قریشی۔ مرشد علی نیازی۔ ملک عبدالرحیم۔ اے ڈی بھیں۔شیخ عبدالحمید قادری۔ غلام حسین فریدی کو سیاسی و سماجی اور مذہبی خدمات کے اعتراف میں جشن آذادی ایوارڈ 2021 دیا گیا تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہو ئے پاکستان کے سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اکابرین تحریک آزادی کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے حافظ محمد ظفرقریشی۔ملک عمران یوسف نے بھی تقریب سے خطاب کیا آخرمیں ملکی استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان کا برین تحریک آزادی کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے
Aug 28, 2021