ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت) کئی سال کے بعد اس مرتبہ کپاس کی اچھی بمپر پیدوار حاصل ہو نے کا امکان ہے پہلی چنائی کے دوران فی ایکڑ کپاس کی پیدوار کسان بھائی10سے15من حاصل کررہے ہیں ریٹ اگر فصل پر اخراجات دیکھے جائیں تو کچھ بھی نہیں کاشتکار نہری پانی نہ ہو نے کے باعث مہنگے ڈیزل اور بجلی پر ٹیوب ویل چلا کر اپنی فصلیں تیار کررہے ہیں ایسے میں موجودہ ریٹ کاشتکاروںکو قبول نہیں ہے ان خیالات کااظہار مثالی کاشتکاروں اورزمینداروں حاجی رب نواز خان کھچی ،عبدالشکور شاہ ہاشمی ، جنرل سیکرٹری کسان اتحاد نظام اللہ خان پاندہ ، سید الطاف حسین ہاشمی اور حاجی مہدی حسن کمبوہ نے کیا کاشتکاروں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ کپاس کا فی من ریٹ7ہزار روپے مقرر کرے ۔