وہاڑی ( کرائم رپورٹر ) دشمنی پر فائرنگ مبینہ طور پر بھائیوں نے پنچایت سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کر کے بھائی قتل کر دیا قتل کی لرزہ خیز واردات خانیوال روڈ پر 24 ڈبلیو بی کے قریب پیش آئی ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی مرزا رحمت علی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ایس ایچ او نے کہا کہ شوائد اکٹھے کیے جارہے ہیں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا بھائیوں کے درمیان اراضی کا تنازع چل رہا تھا عبدلحمید قادریسپرا اراضی کے تنازع پر پنچایت سے موٹر سائیکل پر واپس گھر جارہا تھا جسے پیچھے سے آکر قتل کردیا گیا مقتول عبدلحمید قادری ولد سلطان محمد قوم سپر 104 پندرہ ایل خانیوال کا مستقل رہائشی ہے جبکہ اراضی تنازع کی وجہ سے عارضی رہائش 7 ڈبلیو بی میں تھی اور ڈیفنس ویو وہاڑی میں امام مسجد تھا پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اراضی تنازع پنچایت سے گھر آنیوالا بھائیوں کے ہاتھوں قتل
Aug 28, 2021