چین کے شہر ژینگ ژو میں کوویڈ19کے تمام درمیانے اور زیادہ خطرہ والے علاقے کلیئرقرار

چین کے وسطی شہر ژینگ ژو میں ہفتہ کو وبا سے متاثرہ علاقوں میں عائد پابندیوں کے اقدامات اٹھالئے گئے اور کوویڈ-19 کے حوالے سے تمام درمیانے اور زیادہ خطرہ والے علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق ہینان صوبے کے صدر مقام ژینگ ژو کے سب ڈسٹرکٹ جنگ گوآنگ روڈ کو ہفتے کی دوپہر درمیانے درجے کے خطرے سے کم خطرے والے علاقےمیں تبدیل کر دیا گیا۔ شہر میں اب کوئی درمیانے اور زیادہ خطرے والا علاقہ نہیں ہے۔شہر چھوڑنے والوں کی نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی رپورٹس کی جانچ کے لیے قائم عارضی مقامات کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔31 جولائی سے 26 اگست تک ، صوبے میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کوویڈ-19 کے مجموعی طور پر 167 کیس رپورٹ ہوئے،جن میں سے 66 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن