وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور سے ملتان پہنچےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ائیرپورٹ آمد پر اعلیٰ افسروں کو فوری طلب کرلیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیر پورٹ کے لائونج میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہواجس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ـ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے امن عامہ کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحا ل کے تناظر میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اورقانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے, ـجرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے اورسوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائےـ وزیراعلی عثمان بزدار نے ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملتان ڈویژن میں فلاح عامہ کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائےـمنصوبوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائےـمتعلقہ افسران ترقیاتی منصوبوں کا آن گرائونڈ جا کر خود جائزہ لیں ـمنصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کر کے ہر ماہ پراگریس رپورٹ پیش کی جائےـ پسماندہ علاقوں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے اورترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کو ذاتی طو رپر خود مانیٹر کررہا ہوں ـ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیریا کوتاہی برداشت نہیں ـکمشنر ملتان ڈویژن،ڈپٹی کمشنر،آرپی او اور سی پی او نے اجلاس میں شرکت کی ـ
وزیر اعلی عثمان بزدارکی ملتان آمد، ائیرپورٹ پر اعلیٰ افسران فوری طلب ،امن عامہ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
Aug 28, 2021 | 17:27