دبئی میں بلی کی جان بچانے پر ایک پاکستانی سمیت چارافرادکے لیے 90لاکھ انعام

دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چارنوجوانوں پر درہم کی برسات کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چارافراد کے لیے دو لاکھ درہم (90لاکھ پاکستانی روپے) انعام کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں چار افراد نے عمارت سے لٹکی ہوئی بلی کو چادر کی مدد سے زمین پر گرنے سے بچایا تھا، یہ بلی حاملہ تھی،شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چاروں افراد کی تعریف کرتے ہوئے صارفین سے بلی کی مدد کرنے والے افراد کی شناخت کرنے کی اپیل کی تھی۔خلیجی اخبارکے مطابق چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، یہ تمام افراد دبئی میں مختلف نوکریاں کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران کے نمائندے نے چاروں افراد سے ملاقات کی اور انہیں فی بندہ 50 ہزار درہم (22لاکھ روپے سے زائد)کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔

ای پیپر دی نیشن