پاکستان افغانستان میں ایک جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا خواہشمند ہے :منیراکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں صورتحال کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل کیلئے خطے کے تمام ممالک سے مشاورت کررہا ہے عرب ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں ایک جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا خواہشمند ہے ۔نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستانی مندوب نے کہاکہ طالبان رہنما اور دیگر افغان دھڑے مذاکرات کررہے ہیں اور طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا سوال ان کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پیدا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ افغان حکومت کو تسلیم کرنے، آگے بڑھنے اور افغانستان کومستحکم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن