کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47500پوائنٹس سے کم ہو کر47100پوائنٹس پر آگیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے پر آ گیا جبکہ 58.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

ای پیپر دی نیشن