دھمکی آمیز  بیانات کے بعد ایران کو بھی آپشنز کے جواب کا حق حاصل ہوجاتا ہے: ایران

 ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شام خانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان ایران کو غیر قانونی دھمکانے کے مترادف ہے،دھمکی آمیز  بیانات کے بعد ایران کو بھی آپشنز کے جواب کا حق حاصل ہوجاتا ہے۔ اپنے بیان میں علی شام خانی نے کہا کہ دوسرے آپشنز استعمال کرنے پر زور دینا کسی ملک کو غیر قانونی طور پر دھمکانا ہے۔علی شام خانی نے کہا کہ ایسے بیانات کے بعد ایران کو بھی آپشنز کے جواب کا حق حاصل ہوجاتا ہے۔امریکی صدر نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کی ناکامی پر دیگر آپشنز استعمال کرنے کا بیان دیا تھا۔امریکی صدر نے ایران سے متعلق یہ بیان گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دیا۔

ای پیپر دی نیشن