برطانوی وزیر اعظم اور جرمن چانسلر کی افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔بات چیت کے دوران وزیراعظم بورس جانسن نے مستقبل میں طالبان حکومت کو مشروط طور پر منظور کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم بورس جانسن کے آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں کا افغانستان میں مستقبل کی حکومت کے لیے بین الاقوامی امداد کی ضرورت پر اتفاق ہوا اور افغانستان میں مستقبل کی حکومت پر جی سیون ممالک کی مشترکہ اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وزیراعظم بورس جانسن نے طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کا احترام کرنے اور افغانستان سے انخلا کے خواہشمند افراد کو محفوظ راستہ دینے کی صورت میں ہی طالبان حکومت تسلیم کرنے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن