لاہور (نامہ نگار) پےپلز پارٹی کے چیئرمین، وزےر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے بزرگ جیالے بابا نیامت کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارِکےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا نیامت پارٹی کا اثاثہ تھے۔ بابا نیامت نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جدوجہد کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بابا نیامت کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام مےں کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
افسوس
لاہور: پی پی کے دیرینہ کارکن بابا نیامت کا انتقال‘بلاول کا اظہار افسوس
Aug 28, 2022