سی ای او ایجوکیشن لاہور میں کرپشن‘ تمام برانچیں کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت

Aug 28, 2022


لاہور (ساجد چودھری) صوبائی وزیر تعلیم سکولز کا سی ای او ایجو کیشن کے دفتر میں کرپشن کا نوٹس، تمام برانچیں کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کرپٹ اور نااہل افسر فوری بدلنے کا حکم دے دیا۔ اساتذہ و دیگر افراد کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور کے دفتر میں کرپشن کا نوٹس لے لیا۔ انہیں اے ڈی ایڈمن ذوالفقار کے حوالے سے شکایات بھی سی ای او ایجو کیشن کو بتائی گئیں جس پر انہوں نے اقرار کیا کہ پہلے بھی انہیں شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن کے دفتر میں افسر اور کلرک مافیا انکوائریوں، پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن، کوالیفکیشن الا¶نس کے آرڈرز، جی پی فنڈ، پینشن کیسز، میڈیکل اور ایکس پاکستان چھٹی کے علاوہ سکولوں کے ہیڈز کو بلیک میل کرنا معمول ہے۔ علاوہ ازیں سکول انفارمیشن سسٹم (sis) پر خالی سیٹیں اپ لوڈ نہ کر نے اور کلاس فور کے ٹیسٹ میں انہیں پاس کرنے کی مد میں کھلے عام رشوت وصول کرنے جیسی شکایات تھیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کے دفتر میں ایسے تمام افراد کی ٹرانسفر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے ایک جگہ تعینات ہیں۔
کرپشن کا نوٹس

مزیدخبریں