لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی گئی ۔ قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے گورنر پنجاب کے پنجاب کابینہ سے حلف لینے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ آپ نے غلط مثالوں سے ہٹ کر ایک اچھی مثال قائم کی،ملک کی تاریخ میں یہ فیصلہ یادگار فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے گورنر پنجاب کے ماضی میں بطور وفاقی وزیر تعلیم تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم سمیت دیگر اقدامات کو بھی سراہا ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایڈہاک ازم کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بطور چانسلر لوگوں کو قانون کے مطابق ریلیف دینے کے لیے التوا ءشدہ اپیلوں کو دگنا وقت دے کر نمٹا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کا فروغ ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کی ترجیح رہی ہے۔
گورنر پنجاب/ ملاقات