ملتان ( نمائندہ نوائے وقت ) سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے این اے 157سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 50سے زائد یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز نے علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے حلقہ میں پی ٹی آئی آو¿ٹ اور علی موسی گیلانی کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے تحریک انصاف ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اس وقت سیاست نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی امداد کی اشد ضرورت ہے عمران خان اور پرویز الہی کو جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے آناچاہیئے تھا تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت مخیر حضرات،فلاحی اداروں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاو¿س میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
گیلانی
50پی ٹی آئی یو سیز چیئرمین پیپلزپارٹی میں شامل‘ علی موسیٰ کی کامیابی یقینی: گیلانی
Aug 28, 2022