فیصل آباد‘ ہارون آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون جبکہ ہارون آباد میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق غربت اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے جھگڑوں کے باعث محلہ مسعود آباد کے رہائشی مشتاق کی بیوی نسرین بی بی نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ ہارون آباد کے نواحی گاﺅں 123 سکس آر اضافی بستی میں 22 سالہ خالد نامی نوجوان نے خودکشی کر لی۔ خودکشی کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
خودکشی