خیبر پی کے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے


 پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، محکمہ صحت کے پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 ہزار سے زائد افراد پیٹ، قے، دست اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت نے 35 کیمپ لگائے ہیں۔ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہاکہ سانپوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں، تمام کیمپوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، 50سے زائد مختلف بیماریوں کی ادویات متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔
خیبر پی کے/ وبائی امراض

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...