پشاور: بدترین سیلابی صورتحال ‘ ایم ڈی کیٹ امتحان موخر کرنے کا فیصلہ


پشاور(بیورورپورٹ)سیلاب کے بدترین صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ امتحان موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اس کااعلامیہ آج جاری کردیا جائے گا ۔ بدترین سیلاب ، بارشوں کے باعث 66سے زائد اضلاع متاثر ہو ئے ہیں ان اضلاع میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس کے باعث مختلف اضلاع کے طلباءو طالبات ایم ڈی کیٹ کے امتحان نہیں دے سکیں گے۔ امتحان میں شرکت نہ کرنے پر ان اضلاع کے طلباءمیڈیکل داخلوں سے محروم رہ جائینگے جس کے باعث وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان موخر کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو کردی ہیں ۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات سات ستمبر سے تیس ستمبر ت شیڈول میں ہیں ۔ 
 امتحان موخر 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...