ٹرانسپورٹ مافیا سیلاب متاثرین سے  من مانے کرائے وصول کرنے لگا


دادو (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں موقع پرست ٹرانسپورٹ مافیا نے کرائے بڑھا دیئے۔ کرائے بڑھنے سے نقل مکانی کرنے والے سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرین نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ والے حیدر آباد‘ کراچی کا کرایہ دو گنا لے رہے ہیں۔ دو کی جگہ چار ہزار کرایہ لیا جا رہا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہم کہاں جائیں، عوام کی مدد کرنے کی بجائے کرائے بڑھا دیئے۔ متاثرین نے حکمرانوں کو بد دعا ئیں دیتے ہوئے کہا کہ ان کے محل بھی سیلاب کی نذر ہونے چاہئیں۔
ٹرانسپورٹ مافیا
 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...