عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حکمرانوں کو بہا لے جائیگا : شاہ محمود 

Aug 28, 2022


ملتان‘ ٹاٹے پور (نمائندہ نوائے وقت/ نامہ نگار) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عوام تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال دور حکومت کا امپورٹڈ حکمرانوں کے 4ماہ کی مہنگائی کا موازنہ کریں اورضمنی انتخاب میں ضمیر کی آواز کے مطابق ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ امپورٹڈ حکمران سیلاب پر سیاست کررہے ہیں۔ فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا۔ شہباز شریف ہو یا زرداری کسی کے دل میں قوم کاکوئی درد نہیں۔ عمران خان کے دل میں غریب عوام کا درد ہے۔ کرونا کے دوران انہوں نے غریب عوام کے گھروں میں چولہے نہیں بھجنے دئیے۔ نااہل اور مسلط کردہ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کی اہلیت نہیں۔ انہیں گھر جانا ہوگا۔ نہیں تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر انہیں اپنے ساتھ بہا کر لے جائیگا۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپیئن کے دوران وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ 
شاہ محمود 

مزیدخبریں