عمران فتنہ‘ دنیا میں پاکستانیوں کی جگ ہنسائی کا باعث: عابد شیر علی 

Aug 28, 2022


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عمران خان اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے، اس نے ملک کو معاشی معاشرتی اور سیاسی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ آئے روز پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے معزز ججوں کے بار ے میں نازیبہ گفتگو کر کے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ اس کا راستہ روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پی ٹی آئی کا راستہ نہ روکا گیا تو ملک مزید بحران کا شکا ر ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مملکت و سابق ایم این اے چوہدری عابد شیر علی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا، صوبائی امیر علامہ عبدالرشید حجازی اور دیگر ہمراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی دفتر امین پور بازار میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہاکہ ہم نواز شریف یا شہباز شریف کی بقاءکی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ہم اس ملک کو چوروں اور ڈاکوو¿ں سے بچانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے رہے ہیں۔
عابد شیر/ جمعیت

مزیدخبریں