فیصل آباد: این اے 108‘ عمران کو شکست دینے کیلئے رانا ثنائ‘ عابد شیر گروپ متحد 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے دونوں گروپوں نے این اے 108 کے الیکشن میں عمران خان کو شکست دینے کیلئے اتحاد کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءنے پرانے اختلافات بھلا کر سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے ساتھ صلح کر لی اور اپنے ساتھیوں سمیت ضمنی الیکشن میں عابد شیر علی کی حمائت کا اعلان کردیا۔ صلح میں مرکزی کردار سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے ادا کیا۔مسلم لیگ ن کے دونوں گروپوں کی صلح کیلئے تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب میں دونوں گروپوں کے لیڈرز رانا ثناءاور عابد شیر علی کے علاوہ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ ، ن لیگ کے سٹی صدرشیخ اعجاز، ن لیگ کے ضلعی صدر میاں قاسم فاروق سمیت دیگر ن لیگی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا ثناءنے کہا کہ ضمنی الیکشن میں فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان کو شکست دی جائے گی۔ عابد شیر علی کی جیت میری اور پوری پارٹی کی جیت ہے۔
رانا ثنائ/ عابد شیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...