ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)سابق مرحوم ایم پی اے کے بیٹے اور پوتے کو گھرکے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کے بعد فرار ہو گئے۔ معروف سابق ایم پی اے محمد احمد شاہ کھگہ مرحوم کا بیٹا اصغر شاہ کھگہ اور پوتا نورالحق شاہ کھگہ آفیسر کالونی فرید ٹاﺅن میں عشاءکی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے اور گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں 22 سالہ نورالحق شاہ کھگہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اصغر شاہ کھگہ کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
کھگہ قتل
ساہیوال: نامعلوم افراد نے معروف سیاستدان احمد شاہ کھگہ کا بیٹا اور پوتا قتل کر دیا
Aug 28, 2022