گلگت ، بحرین، کالام، مالم جبہ، اپر دیر لوئر دیر، مٹہ سوات، بٹ گرام، ہنزہ، داسو، لیہ، نوشہری فیروز، راجن پور، کشمور کےلئے گاڑےاں دستےاب نہےں

Aug 28, 2022


راولپنڈی(محبوب صابر سے)ملک میں سیلابی صورت حال کے بارث راولپنڈی سے دوسرے صوبوں اور دوسرے اضلاع جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی، پیر ودہائی جنرل بس سٹینڈ پر پاکستان ویلفیئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور مرکزی انجمن تاجران پیر ودہائی نے سیلاب سے متاثر ہ افراد کیلئے امدادی کیمپ قائم کر دیا، ملک میں شدید بارشوں اور صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ کے جن علاقوں میں سیلاب آیا ہوا ہے اور پانی زیادہ مقدار میں ہونے سے سڑکوں اور پلوں کو نقسان پہنچا ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی سے دوسرے شہریوں اور صوبوں کے مختلف علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں جبکہ مسافروں کو آگاہ کیا جانے لگا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکوں اور پلوں کو نقصا ن پہنچا ہے اس لئے گاڑیاں نہیں جا رہیں ، گلگت ، بحرین، کالام، مالم جبہ، اپر دیر لوئر دیر، مٹہ سوات، بٹ گرام، ہنزہ، داسو، لیہ، نوشہری فیروز، راجن پور، نگار پور، قاضی آباد، کشمور، رانہ پور، سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی گاڑیاں کھڑی کر دی گئی ہیں، سیلاب والے علاقوں میں موجود پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں محفوظ مقامات پر پہنچا دی گئی ہیں۔
، پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی بند ش سے اپنے اپنے گاﺅں اور شہروں کا جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی لاحق ہو چکی ہے اور گھروں کو جانے کیلئے بے تاب ہیں، ادھر پیرودہائی بس سٹینڈ پر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ا مدادی کیمپ بھی قائم کر دیا گیا جہاں پر متاثرین کیلئے سامان کیلئے شہریوں سے اپیل کیا جا رہی ہے ، ٹرانسپورٹ اور تاجر برادری کے راہنماﺅں حاجی اختر اعوان، حاجی ظہور احمد آرائیں، عرفان نیازی،انجم حفیظ قریشی، لالہ مہر خان نیازی، نوشیروان ،حاجی حق نواز، سید وجاہت حسین شاہ، راجہ خاقان جمیل، ملک شہباز احمد، عمران کان، فیصل عباسی اور دیگر نے کہا سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں