اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) سماجی رہنما میاں انجم حفیظ قریشی نے کہا کہ سہام کی قریشی برادری علم وادب کی شخصیات اور محقیق سے مرقع رہی۔ بابو شفقت قریشی‘ نجمی صدیقی اور باقی صدیقی کی طرح ڈاکٹر پروفیسر عزیز احمد ہاشمی نے بھی تصنیف وتالیف میں بلند مقام بنایا ہے اہل سہام اور ہاشمی برادری کی دعائیں اور نیک خواہشات ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کے لیے ہر دم ساتھ رہیں گی۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں متاع عزیز کی تقریب رونمائی میں میاں انجم حفیظ قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز ہاشمی کو سوانح عمری مرتب کرنے پر مبارکباد دی ۔
سیلاب کے نقصانات 2کھرب سے تجاوز ہو سکتے ہیں ، شاہد رشید بٹ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں جو دو کھرب روپے سے تجاوز ہو سکتے ہیں۔ٹرانسپورٹ نیٹ روک اور فصلوں کی تباہی سے ملک بھرمیں غذائی بحران کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کی زیادہ توجہ لوگوں کو سیلاب سے بچانے پر مرکوز ہے جب کہ بچ جانے والوں کوپناہ خوراک صاف پانی اورادویات کی ضرورت ہے جسے بھی بھرپورتوجہ دی جائے۔
شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کروڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، لاکھوں جانور سیلاب میں بہہ گئے ہیں ، سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں، مواصلات کا نظام ختم ہو گیا ہے اورا موات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ جو علاقے سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہیں وہاں بھی اشیائے خورد و نوش پہنچانا ایک چیلنج ہو گا۔ کئی متاثرہ علاقوںخوراک کی شدید قلت ہے اور اگر عوام کو پینے کا صاف پانی نہ فراہم کیا گیا تو وہ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے انھیں بیماریاں لاحق ہو جائیں گی ۔ ملک بھر میں غذا کی کمی کی صورتحال سے با اثرمنافع خور مافیابھرپور فائدہ اٹھائے گی اوراگر انھیں کنٹرول نہ کیا گیا تو وہ اپنے ناجائز منافع کے لئے پاکستان کو دنیا کا سب سے مہنگا ملک بنا کر دم لیںگے۔
ڈاکٹر عزیز ہاشمی کی سوانح عمری تاریخ کی درخشاں مثال بنے گی: انجم حفیظ قریشی
Aug 28, 2022