اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 6 ممالک کو معلومات کے حصول کیلئے خط ارسال کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ممالک کو خط فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے زریعے لکھا گیا ہے جس میں آسڑیلیا،کینیڈا سے وہاں کی کمپنیز بارے معلومات اسسٹنس مانگی گئی ہیں جبکہ سنگارپور سے ناصر نامی شخص اور عبیدہ شیٹی بارے معلومات کا تقاضا کیا گیا ہے۔اسی طرح یو اے ای میں بھی دو کمپنیز اور متحدہ عرب امارات کے ایک کرکٹ کلب اور ابراج گروپ بارے بھی معلومات و اسسٹنس کے لیے خط لکھا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں بھی دو کمپنیز بارے معلومات کے لیے لکھا گیا ہے، آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں۔
ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے کے 6 ممالک کو معلومات حاصل کرنے کیلئے خط ارسال
Aug 28, 2022