سیلاب کی تباہ کاریاں وزیراعظم نے کل  اے پی سی بلا لی‘ پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی

Aug 28, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلا لی۔ ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔ اے پی سی میں پی ڈی ایم‘ اتحادیوں سمیت تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں