چوہدری پرویز الٰہی نے دوسری دفعہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر جس طرح پنجاب میں عوامی سطح کے کام شروع کیے ہیں، وہ قابل تحسین ہیں۔ سود کا خاتمہ کر کے عمران خان کے خواب پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے پہلی اینٹ عمران خان کی موجودگی میں اعلان کر کے رکھی جس سے لاہور کے جلسہ منعقدہ ہاکی سٹیڈیم کے شرکا اورپاکستانیوں نے کھل کر داد دی۔ دوسرا اہم کام تاجروں کے لیے دوکانیں فجر کی نماز سے پہلے بند کرنے کا اعلان ہے۔ اس اعلان نے تاجروں اور چھوٹے دوکانداروں کے دل جیت لیے جو تاجر ہڑتالیں کر رہے تھے وہ سڑکوں پر انے کی بجائے اپنے کاروبار میں لگ گے لیکن آٹا بازار سے غائب ہوگیا اور چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت اب تک آٹا مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوئی ہے جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس پر چوہدری پرویز الٰہی مبارک باد کے مستحق ہیں اور امید بندھی ہے کہ کچن آئٹم کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیکر منڈی بہاوالدین اور حافظ اباد کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور ان تینوں اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں۔ منڈی بہاﺅالدین کے سپوت محمد خاں بھٹی کا اس مخلص کام ڈویژن بنانے میں بڑا کردار ہے سیاسی حلقوں کے مخالفین نے اس موقع پر گند ڈالا اور کہا محمد خان بھٹی نے منڈی بہاوالدین کو فنڈ ،زیادہ دلوائے ہیں۔ کیا منڈی بہاوالدین ضلع کے باسیوں کا حق نہیں ہے کہ یہاں بھی ترقیاتی کام ہوں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے فیصلہ کیا ہے جس طرح گجرات ڈویزن کو فنڈز دیئے ہیں، اسی طرح باقی پنجاب کے اضلاع کوترقیاتی کاموں میں پیچھے نہیں چھوڑا جائیگا ۔ چوہدری پرویزالٰہی نے محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری اور چوہدری محمد اقبال تارڑ کو پریس سیکرٹری بنا کر یاری اور دوستی نبھائی ہے جس سے چوہدری پرویزالٰہی کے قد میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ق کی پارٹی اور سیاست کو چار سال سے سینٹر کامل علی آغا چلا رہے ہیں اور ان کو ہر فیصلہ کرنے میں چوہدری پرویزالٰہی ساتھ رکھتے ہیں۔ کامل علی آغا ورکروں کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کا کردار اہم ہے۔ گجرات سے تین دفعہ ق لیگ کے کوٹہ سے ریزرو سیٹ پر بننے والی محترمہ خدیجہ فاروقی ایم پی اے جو کہ پنجاب کی صدر ہیں احسن طریقے سے لاہور کی صدر امنہ الفت زیبا ناز اور عزیزہ بیگم کے ساتھ مل کرپارٹی چلا رہی ہیں۔ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ذوالفقار پپن اور محترمہ ثمینہ خاور حیات کے مشیر وزیراعلیٰ بننے پر مسلم لیگ ہاﺅس میں خوشیاں منائی گئیں۔ چوہدری پرویزالٰہی پی ٹی ائی کے کارکنوں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو دن رات ملتے ہیں اور مسائل حل کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ کے رہنما اور ورکر جو30 یا 35 سال سے چوہدری پرویزالٰہی کے لیے کام مسلم لیگ ہاﺅس میں سیاسی کام کر رہے ہیں اس امید سے کہ ہمارے قائد چوہدری پرویزالٰہی جو چار سال سے مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ پر نہیں لائے‘ تشریف لا کر اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ چند لمحے گزاریں ان کی امد اور ملاقات سے ورکروں کے حوصلے بلندہونگے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس یا گلبرگ ظہورالٰہی روڈ سے ملاقات کے لیے جانے والے ق لیگ کے ورکروں کے لیے دروازے کھلنے چاہئیں۔ اس عمل سے پورے پاکستان میں پیغام جائیگا کہ ورکر کی قدر قاف لیگ میں چوہدری پرویز الٰہی کر رہے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی کارکنوں کو وقت دیں
Aug 28, 2022