پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع شمالی و زیرستان میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ شمالی وزیرستان میں 17ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق 22 اگست سے پولیو مہم جاری ہے۔ پولیو ورکرز مشکل حالت کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں، والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلا ئیں۔