پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ خیبر پی کے تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایک ماہ سے یہ مسئلہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ڈیل کر رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا، ہمارا ایم او یو سائن کرنا ان کی ضرورت تھی ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور ایم او یو پر دستخط کئے۔ افسوس مسلم لیگ ن کی حکومت میں بات چیخ کر کی جاتی ہے، ہم کبھی وفاق کے مفاد کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔ ہم غدار نہیں صوبے کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔