یوفون کا متاثرےن سےلاب کےلئے مفت کالز کی سہولت فراہم کرنےکا اعلان


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4Gنے بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مفت کالز کی بدولت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ امدادی کاموں میں سرگرم رضاکار بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر بہتر انداز سے امدادی سرگرمیاں سرانجام دے سکیں گے۔ اس ضمن میں یوفون 4Gکی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں یوفون سے یوفون نیٹ ورک اور پی ٹی سی ایل نمبروں پر مفت کالز کی سہولت پیش کی جارہی ہے ۔ یہ سہولت پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ ،یعنی دونوں طرح کے صارفین کے لئے کارآمد ہوگی ۔یوفون کے صارفین# *4375ڈائل کرکے یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں ۔
یوفون 4Gصارفین کے لئے یہ آفر ابھی برکھان، سبی، قلات، بولان، مستونگ، نصیر آباد، جیک آباد ، جعفرآباد، لسبیلہ، مٹیاری، نوشہروفیروز، گھوٹکی، شکارپور، موسیٰ خیل، خیرپور، نصیرآباد، کشمور، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، سکھر، راجن پور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ ، دادو اور جامشورو میں میسر ہے۔ اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ سی ای او اور پریذیڈنٹ، حاتم بامطرف نے کہا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن حد تک اپنا تعاون پیش کریں، جن کے پاس موبائل کے ری چارج کی سہولت میسر نہیں۔

ای پیپر دی نیشن