این اے 246لیاری سے شیخ الحدیث مولانانورالحق کو جے یو آئی کا ٹکٹ جاری


کراچی(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے این اے 246لیاری سے پارٹی ٹکٹ سابق امیدوارو جے یو آئی ضلع جنوبی کے امیرشیخ الحدیث مولانانورالحق کو جاری کردیا،مولانانورالحق نے ضلعی سالار مولانا نصیر اللہ کے ہمراہ پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسرکو جمع کرادیاہے،پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے بعد گفتگومیں مولانانورالحق نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں،روزانہ کارنرمیٹنگز اور جلسے کررہے ہیں،لیاری بھر میں غیرمعمولی پذیرائی مل رہی ہے،اللہ کی مدد اور عوامی طاقت سے عمران نیازی کو بدترین شکست دیں گے،جیت کتاب کی ہوگی، مولانانورالحق نے کہاکہ لیاری کے باسیوں نے جن کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا، انہوں نے غریب عوام کی مددکی بجائے اپنی دولت میں اضافہ کیا،عوام ایسے ابن الوقت لیڈروں کو مسترد کر دیں،مولانا فضل الرحمن کے اس کارکن کا اہل لیاری سے وعدہ ہے کہ انصاف آپکی دہلیز تک لائے گا اور ہر ظلم کے سامنے ہم اپنا سینہ تان کر کھڑے ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن