کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سیلاب و بارشوں سے متاثر افراد کی پارٹی قائد چویدری شجاعت حسین کی ہدایت پر خدمت کا مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اسوقت متاثرین سیلاب شدید مشکلات میں اپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ریلیف و ریسکیو میں وسائل نہ ہونے کے سبب شدید مشکلات درپیش ہیں ضرورت اس امر کی ہے چوہدری شجاعت حسین نے جو اپیل حکومتی تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل جل کر متاثرین سیلاب کی خدمت کی اپیل کی اس پر عملدرآمد کرلیا جائے تو متاثرین کیلئے آسانیاں ہوسکتی ہیں طارق حسن نے کہا کہ سیلاب زدگان کی منظم طریقے سے ریلیف کیلئے سندھ سطح پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ فوری طور پر تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں تاکہ مشترکہ لائحہ عمل تیار کرکے ریلیف و ریسکیو منظم و موثر انداز میں ہوجائے.
سیلاب زدگان ریلیف کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کی جائے ، طارق حسن
Aug 28, 2022