شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان آگیا ، حنید لاکھانی


کراچی (این این آئی)ماہر تعلیم وسماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے ٹماٹر، پیاز، آلو ،دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوچکاہے حکومت فوری طور پر اس جان لیوا مہنگائی کا توڑ کرے۔ آمدنی کے ذرائع بالکل بھی نہیں مہنگے بل اور اس پرہر طرف مہنگائی کا طوفان غریب بھوکے مر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جار ی کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ اس وقت بازار میں کوئی بھی سبزی ایس نہیں جو تین گنا سے زیادہ مہنگی نہ ہوئی ہو غریب کیا خریدے گا اور کیا اپنے بچوں کو کھلائے گا سبزیوں کی کمی اور مہنگائی سے ہر کوئی فکر مند ہے مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیئے شہر میں کوئی پرائس کنٹرول کا نظام نظر نہیں آرہا ہے ملک بھر میں مسلسل بارشیں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے راستے بند ہونے سے کوٹ ادو شہر اور گردونواح میں سبزیاں اور فروٹ کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں فروٹ اور سبزی کی رسائی نہ ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ہے سبزی اور فروٹ خریداری غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سبزیوں کی تیار فصلیں تباہ ہونے سے قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیںسیلاب اور بارشوں کی وجہ سے اہم ترین شاہراہیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں نظام زندگی بالکل رک گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوچکے ہیں اور جس قدر مہنگائی ہوگئی اس کو کنٹرول کرنے میں اور حالات کو معمول پر لانے میں کئی سال لگ جائیں گے لیکن ان ساری مشکلات سے عوام کو مکمل طور پر نجات دلانے کے لیئے ایسی منصوبہ بند ی کرنے کی ضرورت ہے جس سے شدید بارشوں اور سیلاب کے پانی کو محفوظ کیا جاسکے اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کو استعمال کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں تا کہ شدید بارشوں کی صورت میں پانی ضائع بھی نہ ہو اور نقصان بھی نہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...