کراچی(سٹی ڈیسک) ترکی کے قونصل جنرل کمال سانگو نے کہا ہے کہ پاکستانی بھائی اس وقت سیلاب کی تباہ کاریوں ںسے دوچار ہیں جس وجہ سے دل دکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاک ترک مارف فائونڈیشن کے زیر انتظام پاک ترک مارف اسکول و کالج کے سال 2022 کی گریجویشن تقریب میں کیا۔ تقریب میں پاک ترک مارف اسکول و کالج کے تین کیمپس کلفٹن بوائز، جوہر بوائز اور گلشن گرلز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی پاک ترک مارف فاؤنڈیشن بورڈ آف ٹرسٹیز سلیم جراح اور پاکستان میں ترکی کے کاؤنسل جنرل کمال سانگو نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم جراح کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دو بھائی ایک جان کی مانند ہیں جو ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ آج فارغ التحصیل ہونے والے بچے کل کے پاک ترک دوستی کو آگے بڑھانے اور آپسی بھائی چارے کے ضامن بنے گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔ تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ طالبات کو میڈلز دیے گئے۔ تقریب کے دوران اسکول کے طلبہ نے مختلف تقریریں اور ترکیہ کے مشہور گیت گاکے سماں باندھ دیا۔ ترکیہ کی ثقافتی اسپون ڈانس پر پرمانس پیش کی اور پاکستان کے ثقافتی رنگوں سے بھرپور لوک گیت پیش کئے گیے۔ تقریب کے اختتام پہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات نے آگے آنے والی زندگی میں اپنے ملک و قوم کی خدمت اور پاک ترک تعلقات و دوستی کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کی قسم کھائی اور روایتی انداز میں ٹوپیاں ہوا میں اچھال کر خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستانی عوام مشکل میں ہیں، دل دکھی اور افسردہ ہے: ترک قونصل جنرل
Aug 28, 2022