ریگا(این این آئی)یورپی یونین کے رکن ملک لٹویا میں سوویت یونین دور کی یادگار کو حکام نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لٹویا کے شہر ریگا میں مرکزی چوراہے پر یہ یادگار 1985 میں تعمیر کی گئی تھی، اس وقت لٹویا سوویت یونین کا حصہ تھا۔دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کی فوج کو سوویت افواج نے ریگا شہر میں بد ترین شکست سے دوچار کیا تھا جس کی یاد میں اس یادگار کو بنایا گیا تھا۔
سوویت یونین / یادگار