دبئی بھیجی جانے والی کوکین کی  بھاری مقدار ارجنٹائن میں ضبط

Aug 28, 2022


بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹائن کے حکام نے دبئی کے لیے سمگل کی جانے والی 1،6 ٹن کوکین ضبط کر لی ہے۔ کوکین جانوروں کی خوراک میں چھپا کر دبئی سمگل کرنے کی تیاری تھی، اس سلسلے میں کوکین کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوکین پکڑے جانے کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب روساریو پیش آیا۔ اس بڑی کامیابی میں بڑا کردار ارجنٹائن کی بندرگاہ پر متعین حکام اور انسداد منشیات کے سلسلے میں کام کرنے والے اداروں کا ہے۔مقامی حکام نے اس ضبط کی گئی کوکین کی مالیت کا اندازہ 60 ملین ڈالر کا لگایا ہے۔ اس سلسلے میں گرفتاریاں مختلف مقامات اور شہروں سے کی گئی ہیں۔ اب تک 12 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ یہ تمام گرفتار شدگان ارجنٹائن کے شہری ہیں۔ ان میں بعض منشیات کی سمگلنگ کی شہرت رکھتے ہیں، بعض سپورٹس کاروں کی، ان سے بھاری مقدار میں کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔
کوکین ضبط

مزیدخبریں