نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین نے اقوام متحدہ کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرنے کیلئے سلامتی کونسل سے رجوع کر لیا اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے نیو یارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ سلامتی کونسل کے تمام ممبران سے مذاکرات کر رہے ہیں خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے سلامتی کونسل کی منظوری ضروری ہے امریکا ماضی میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی مخالفت کرتا رہا ہے اب کی بار فلسطینی حکام نے اس سلسلے میں امریکہ سے بات کی ہے ریاض منصور نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لندا تھامس سے مکمل رکنیت کے حوالے سے بات ہوئی ہے ریاض منصور نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنداتھامس سے مکمل رکنیت حوالے سے بات ہوئی ہے۔
فلسطین،سلامتی کونسل