اینجامینا (اے پی پی)وسطی افریقی ملک چاڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3لاکھ40ہزار سے زیادہ متاثر ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے چاڈ میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22افراد ہلاک اور 3لاکھ40ہزار سے زیادہ متاثر ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے چیف ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ ملک کے 23صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مکانوں، عمارتوں،زرعی زمینوں، املاک اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
چاڈ/سیلاب