صحت کارڈ‘ احساس پروگرام بارے اہم فیصلے 

Aug 28, 2022


جہانیاں (نامہ نگار) تحریک انصاف تحصیل جہانیاں خواتین کارکنان کا اجلاس ایم پی اے شاہدہ ملکہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صحت کارڈ،احساس پروگرام اور خواتین کی فلاح وبہبود بارے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا جن خواتین کو صحت کارڈ نہیں ملا ہے ان کی رہنمائی کی جائے اسی طرح احساس پروگرام کے تحت خواتین کو ملنے والی رقم پر بھی بحث ہوئی جبکہ جہانیاں میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کو فعال کرنے کے لئے ہر تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی اور گھر گھر جا کر خواتین کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پیر عثمان شاہ کھگہ،روبینہ ندیم،شہلا بی بی،سیدہ نازش عباس گیلانی،رابیہ معظم ‘محمدلطیف خٹک،محمد اقبال خان خٹک، بار حبیب اللہ وڑائچ،گلشن آصف چوہان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں