ڈینگی سے ڈرنے نہیں‘ احتیاط کی ضرورت: نسیم شاہد

Aug 28, 2022


جہانیاں (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں انسدادِ ڈینگی کی مہم کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت پرنسپل کالج نسیم شاہد اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہانیاں آمنہ صدف نے کی. مہمان خصوصی تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی  تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار طاہر عباس خان کچھی نے کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے چانسز بڑھ گئے ہیں اور اس کا بروقت علاج احتیاط ہے ۔تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آمنہ صدف نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، پرنسپل نسیم شاہد نے کہا کہ ڈینگی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے، اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور سیمینار کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا گیا۔

مزیدخبریں