سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کی فیسیں معاف کی جائیں: اے ٹی آئی

Aug 28, 2022


ملتان(  خصوصی رپورٹر    ) انجمن طلباء اسلام بہاء  الدین زکریا یونیورسٹی کے ناظم ملک جاوید شجرا اور جنرل سیکرٹری علی رضا دھرالہ،سید نعیم شاہ، ملک سنی ڈمرہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ دیگر سیلاب زدہ علاقوں کے طلباء کی فیسیں معاف کی جائے انہوں نے کہا زکریا یونیورسٹی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور بلوچستان کے سینکڑوں طلباء زیر تعلیم ہیں وائس چانسلر ان کی فیس معافی کے لئے گورنر پنجاب کو مراسلہ بھیجیں اور طلباء کی فیسیں معاف کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا رود کوہیوں، ندی اور نالوں میں شدید طغیانی کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے ڈیرہ غازی، راجن پور اضلاع سے لے کر بلوچستان تک تباہی مچا دی ہے انہوں نے کہا ضرورت اس بات کہ سب کو تمام مذہبی سیاسی ،سماجی جماعتیںہزاروں، لاکھوں تباہ حال خاندانوں کی خبر گیری اور امداد کریں۔

مزیدخبریں