ٹیوٹا ملازمین کو الا¶نس نہ ملنے پر  سراپا احتجاج‘ داخلہ مہم کا بھی بائیکاٹ 


ملتان( خصوصی رپورٹر ) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ٹیکنیکل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام ٹیوٹا ملازمین کو الا¶نس نہ ملنے پر ماتحت ادارہ جات میں مکمل تالہ بندی،دھرنا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت رانا محمد اقبال سرپرست اعلی گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین، عبدالرزاق بلوچ چیئرمین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی،شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی،شاہد زمان خان گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی ملتان نے کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹیوٹاملازمین اپنے15%,25%الاو¿نس نہ ملنے پر 3روز سے احتجا ج کر رہے ہیں اور داخلہ کا بھی بائیکاٹ کیا گیا تھا مگر ٹیوٹا حکام نے تاحال کوئی شنوائی نہیں کی جس کی وجہ سے ملازمین ہڑتال اور تالہ بندی کی جانب گامزن ہیں۔
ٹیوٹا
 سول جج کا چھاپہ ، سیلاب متاثرین 
کا امدادی سامان برآمد، پٹواری گرفتار
میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار ) سیکنڈ سول جج کا ٹریکٹر شوروم پر چھاپہ ، سیلاب متاثرین کے ٹینٹ اور دیگر سامان برآمد،ایک پٹواری گرفتار ، تفصیلات کے مطابق سیکنڈ سول جج میرپور ماتھیلو محمد اشرف ڈہراج نے ایک ٹریکٹر شوروم پر چھاپہ مارکر کمرے پر چھپائے گئے بارش متاثرین کیلئے ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان برآمد کرکے ایک پٹواری مختیار احمد جلبانی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پٹواری گرفتار

ای پیپر دی نیشن