شجاع آباد،سکندر آباد (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوبنے والے8سالہ بچے کی لاش 16گھنٹے بعد نکال لی گئی۔ تفصیل کے مطابق ایک روز قبل شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ کے رہائشی اقبال کا8سالہ بیٹا علی احمد دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گیاتھا ریسیکو نے کئی گھنٹے آپریشن کے بعد علی احمد کا کچھ پتہ نہ چل سکا تھا گزشتہ روز ریسیکو کی ٹیموں نے دوبارہ آپریشن شروع کیا تو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد 8سالہ علی احمد کی لاش کو16گھنٹے بعد سیلابی پانی سے نکال لیا گیا اور لا ش کو ور ثاکے حوالے کردیاگیا لاش ملنے پر علی احمد کی ورثا غم سے نڈھال تھے ریسیکو آپریشن میں شجاع آباد اور ملتان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
نعش برآمد
سیلابی پانی میں ڈوبنے والے8سالہ بچے کی نعش 16گھنٹے بعدنکال لی گئی
Aug 28, 2022